لاہور رائیڈنگ سکول کھیل کو فروغ دے رہا ہے،منور اقبال

لاہور رائیڈنگ سکول کھیل کو فروغ دے رہا ہے،منور اقبال
لاہور رائیڈنگ سکول کھیل کو فروغ دے رہا ہے،منور اقبال
کیپشن: afzel

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( افضل افتخار) پولو کا کھیل پوری دنیا میں مقبولیت کے لحاظ سے دیگر کھیلوں سے کم نہیں ہے اس کھیل کی تاریخ بہت پرانی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں جدت آتی گئی پوری دنیا کی طرح پاکستا ن میں بھی اس کھیل کو تیزی سے فروغ دینے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہونے کی امید ہے پاکستان میں اس کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے او ر وہ اپنے ٹیلنٹ کومنظر عام پر لانے کےلئے کوشاں ہیں لاہور پولو کلب اس حوالے سے اپنا کردار بخوبی سر انجام دے رہا ہے اور لاہور رائیڈنگ سکول اس کھیل سے وابستہ بچوں کو اس کھیل کی تربیت جدید انداز میں فراہم کررہا ہے ان خیالات کاا ظہار لاہو ر رائیڈنگ سکول کے کوچ منور اقبال نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سکول کے قیام کا مقصدبچوں کو منظر عام پر لیکر آنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں اس سکول کے لئے ہم نے بہترین کوچز کا اہتمام کررکھا ہے اس کھیل میں بچے محنت کرکے بہت ترقی کرسکتے ہیں اور جس طرح بچے یہاں پر سیکھ رہے ہیں وہ بھی قابل تعریف ہے ایسے سکولوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایسی اکیڈمیوں کا قیام بہت ضروری ہے ۔