عالمی کپ فٹبال کا میلہ کل برازیل میں سجے گا تیاریاں مکمل
ساﺅپالو( نیٹ نیوز) بیسویںعالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2014 ءکا آغاز کل برازیل کے شہر ساﺅپالو سے ہوگا جس کے سحر میں دنیا پوری طرح مبتلا ہوچکی ہے، میگا ایونٹ کا آغاز کل برازیلی تہذیب اور میلوں ٹھیلوں کا رنگ لئے تقریب سے ہوگا، اس شاندار تقریب کو دیاگار بنانے کیلئے سینکڑوں فن کار کی دن رات تیاریاں بھی مکمل، ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق افتتاحی تقریب برازیل کے خزانوں، کلچر اور متنوع طرز زندگی کا عکس لئے ہوئے ہوگی۔ حاضرین اور دنیا بھر میں ٹی وی سیٹس کے سامنے بیٹھے اربوں ناظرین کو ملک کاخوبصورت چہرہ دکھائیں گے ۔ 12جون کو ساﺅپالو میں مقامی وقت کے مطابق 3:15 پر شروع ہونے والی تقریب 25منٹ جاری رہے گی اس دوران 600 سے زائد فن کار اور بازی گر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ اس شو کے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تقریب صرف ناچ گانے تک محدود نہیں بلکہ یہ برازیل ،اس کے کلچر، لوگوں اور فٹ بال کیلئے خراج تحسین ہوگی ۔ شو کا مرکز نگاہ عظیم الشان روشنی کا گولہ ہوگا جسے قمقموں سے تیار کیا جا رہا ہے ۔ اس کے روشن ہونے سے سٹیڈیم میں رنگ و نور اتر تا محسوس ہوگا۔ انہوں نے بتایا چونکہ تقریب دن میں ہوگی اس لیے آتش بازی کا بہت بڑا مظاہرہ نہیں کیاجائے گا۔ اس طرح ہم میدان کو بہترین حالت میں بھی رکھ سکیں گے کیونکہ اس کے بعد یہاں برازیل اور کروشیا کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائیگا۔ ورلڈکپ، برطانوی پولیس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے برازیل جائیگی۔فیفا ورلڈ کپ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے برطانوی پولیس کی ٹیم برازیل میں موجود ہے۔ برازیل میں برطانوی پولیس آفیسرز ٹورنامنٹ کے دوران اسٹیڈیمز میں تعینات کئے جائینگے تاکہ کھلاڑیوں اور فٹ بال شائقین کی سیکیورٹی کو ممکن بنایا جاسکے۔
توقع کی جارہی ہے کہ میگاایونٹ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین برازیل کا رخ کرینگے۔سپین کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔