ساؤ پالو ،سب وے ورکرز کی ہڑتال آج تک منسوخ

ساؤ پالو ،سب وے ورکرز کی ہڑتال آج تک منسوخ

  

ساؤ پالو(آن لائن)ساؤ پالو کے سب وے ورکرز نے پیر کو دیر گئے بدھ کو ہونے والے مزید مذاکرات تک اپنی ہڑتال منسوخ کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ برازیل کے میگاسٹی ایونٹ ورلڈ کپ کے آغاز کی میزبانی کے موقع پر کام چھوڑ ہڑتال دوبارہ شروع کی جاسکتی ہے۔میٹرو یونین ورکرز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 11تاریخ کو ہم12تاریخ کو کی جانے والی ہڑتال کے سلسلے میں دوبارہ اجتماع کریں گے۔آیا ہم ہتھیار ڈال دیں یا نہ اس کا انحصار احتجاج میں شامل ہونے پر بارہ برطرف کارکنوں کی بحالی پر ہوگا۔

12مارچ کو کام چھوڑ ہڑتال سے ایسے موقع پر جبکہ برازیل نیو کورنتھینز ایرینا میں ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں کروشیا سے مقابلہ کرے گا۔قریباً دو کروڑ آبادی والے کاروباری گڑھ میں ٹرانسپورٹ کی مزید افراتفری پھیل جائے گی۔یونین کے صدر الشائنو میلوڈوس پریز پرس نے میٹرو یونین ورکرز کے اجلاس کے بعد کہا کہ ورکرز ساؤپالو کے عوام کے احترام میں فوراً کام پر واپس آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں کو دوبارہ بھرتی کئے جانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے،یہ ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی اعلیٰ تصفیے کے خواہاں ہیں،تاہم ورکرز ہماری ترجیح ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے دوستوں کو دوبارہ شامل کرلیا تو ایسی صورت میں 13تاریخ کو کوئی ہڑتال نہیں کی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -