نیٹو کی روسی سرحدوں کیساتھ ملٹری انفراسٹرکچر میں مزید توسیع غیر تعمیری ہے،روس

نیٹو کی روسی سرحدوں کیساتھ ملٹری انفراسٹرکچر میں مزید توسیع غیر تعمیری ...

ترکو(آن لائن)روس نے گزشتہ روز کہا ہے کہ نیٹو کی جانب سے روسی سرحدوں کے ساتھ مزید توسیع غیر تعمیری ہے جیسا کہ مغربی ملٹری بلاک نے مشرقی یورپ میں تحفظ کے لئے اتفاق کیا ہے۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے فن لینڈ کے دورے کے موقع پر کہا کہ نیٹو کی جانب سے مشرق اور کسی اور سمت کی جانب توسیع اور ملٹری انفراسٹرکچر کو سرحدوں کے قریب لانے جس میں روس کی سرحدیں بھی شامل ہیں ایک مصنوعی کوشش ہے اور یہ اقدام غیر تعمیری اور متضاد ہے،یہ ذمہ داری نیٹو ممالک نے از خود اپنے ذمہ لی ہے۔

مزید : عالمی منظر