یوکرائن ، مشرقی علاقے سے شہریوں کوانخلاء کی اجازت

یوکرائن ، مشرقی علاقے سے شہریوں کوانخلاء کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیف(آن لائن)یوکرائن کے نئے صدر پیٹرو پوروشنکوف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملک کے جنگ زدہ مشرق سے شہریوں کے تحفظ کی خاطر علاقے سے انخلاء کی اجازت دیدی ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے متعلقہ وزراء کو انسداد دہشتگردی کے زون میں نئے متاثرین سے بچنے کے تناظر میں علاقہ چھوڑنے والے شہریوں کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔پوروشنکوف نے اپنی حکومت کو حکم دیا ہے کہ بے گھر افراد کے متوقع بہاؤ سے نمٹنے کیلئے مقامی حکام کو خوراک اور ادویات کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے۔
صدر نے یہ فیصلہ وزراء داخلہ اور دفاع سمیت اعلیٰ فیصلہ سازوں کے ساتھ ملاقات کے بعد عوامی مفاد میں کیا۔یوکرائنی فوج ملک کے مشرق میں روس نواز باغیوں سے نمٹنے کیلئے اپریل کے وسط کے بعد فوجی آپریشن کیا جس میں 200سے زائد جنگجو اور شہری ہلاک ہوئے۔

مزید :

عالمی منظر -