کولمبیا ،پولیس نے گوریلا باغی گروپ کے ایک رکن کو ہلاک کردیا

کولمبیا ،پولیس نے گوریلا باغی گروپ کے ایک رکن کو ہلاک کردیا

  

بگوٹا(آن لائن)کولمبیا کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے اچانک کارروائی کرکے گیس پائپ لائن اڑانے والے بائیں بازو کے گوریلا گروپ کے ایک رکن کو ہلاک کردیا،یہ جھڑپ صوبہ اروکا جس کی سرحدیں وینزویلا جہاں ملک کے دوسرے بڑے باغی گروپ نیشنل لبریشن آرمی متحرک ہے،میں پیش آئی۔آرمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی طریقہ سے مسلح ای ایل این کا ایک رکن فوجی آپریشن کے دوران مارا گیا جو پائپ لائن پر حملہ کر رہے تھے۔اس نے یہ نہیں بتایا کہ حملہ کس وقت کیاگیا،تیل کی صنعت جو عروج پر ہے ای ایل این کا مرکزی ہدف ہوتی ہے۔

اغوا کی وارداتیں اور سبوتاژ کرنا بھی ان کا کام ہے۔ملک کا بڑا گوریلا گروپ فارک حکومت کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے لیکن اب تک اس نے ای ایل این کو شامل نہیں کیا۔کولمبیا میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اتوار کو ہوگا،فارک نے سوموار تک جنگ بندی کا اعلان کر رکھا ہے لیکن ای ایل این نے اس میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

مزید :

عالمی منظر -