ہمارے جہازوں کوویتی جہازوں نے 1400بار ٹکریں ماریں،چین

ہمارے جہازوں کوویتی جہازوں نے 1400بار ٹکریں ماریں،چین

بیجنگ(این این آئی)چین نے کہاہے کہ جنوبی بحرِ چین میں ایک ڈرلنگ رگ کے قریب ویت نامی جہازوں نے اس کے جہازوں کو 1400 بار ٹکریں ماریں،بحری ڈرلنگ رگ ایک ایسا بڑا بحری جہاز ہوتا ہے جو سمندر میں معدنیات یا تیل وغیرہ کی تلاش کا کام کرتا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے جہاز ٹکرانے کی ان کارروائیوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ویت نام سے کہاکہ اشتعال انگیزیاں بند کی جائیں۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اپنی ڈرلنگ رگ کی موجودگی کا طویل دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ڈرلنگ آپریشن پوری طرح ا±س کی ’خود مختارانہ حدود‘ میں کام کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی چین کے جزائر ڑونگجیان اور جزائر ڑیشا (پاراسل جزائر) سے 17 بحری میل کے فاصلے پر کی جا رہی ہے اور یہ علاقہ ویت نام کے ساحل سے 133 تا 156 بحری میل کے فاصلے پر ہے۔چینی بیان میں کہا گیا کہ سات جون کو شام پانچ بجے تک ویتنام کے 63 جہازوں نے چینی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی جہازوں کو 1416 بار ٹکریں ماریں۔

مزید : عالمی منظر