عراق :جنازے کے دوران دھماکہ ،31افراد جاں بحق،28زخمی

عراق :جنازے کے دوران دھماکہ ،31افراد جاں بحق،28زخمی

                                    بعقوبہ(آن لائن) عراق کے مشرقی صوبہ دایالا کے قبرستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں اکتیس افراد ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہوگئے ۔ صوبائی پولیس ذرائع نے بتایا کہ بم دھماکہ صبح کے وقت دارالحکومت بغداد سے 65 کلو میٹر شمالی بعقوبہ میں ایک یونیورسٹی اساتذہ کو دفن کرنے کے موقع پر ہوا جس کے نتیجے میں جنازہ میں شامل اکتیس افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور اٹھائیس زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔



مزید : عالمی منظر