ریڈیوپاکستان لاہور کے پروگرام منیجر آصف غوری کی ریٹائرمنٹ

ریڈیوپاکستان لاہور کے پروگرام منیجر آصف غوری کی ریٹائرمنٹ

  

لاہور (فلم رپورٹر)ریڈیوپاکستان لاہور کے پروگرام منیجر اداکار آصف غوری کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر آصف غور جن کا تعلق کوئٹہ سے تھا ان کے فن کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔تقریب میں ریڈیو لاہور کے اسٹیشن ڈائریکٹر سید رضا کاظمی ‘ پروگرام منیجر انیلا سلیم ‘ شاہد امین ‘ حافظ حفظ الرحمن ‘ پروڈیوسرزبیر بشیر ‘ محمد عاطف ‘ فوزیہ سلطانہ ‘ عفت علوی ‘ محمدعلی کاکڑ‘ جاوید نذیر ‘ ظہیر عباس اور خالد وقار نے شرکت کی ۔آصف غور نے بطور اداکار 200کے قریب پی ٹی وی ڈراموں میںکام کیا جبکہ ان کا شمار ریڈیو کو ئٹہ کے بہترین پروڈیوسر اور صدا کاروں میں ہوتاتھا۔

مزید :

کلچر -