اداکار اکمل کی 47 ویں برسی آج منائی جائے گی

اداکار اکمل کی 47 ویں برسی آج منائی جائے گی

ممبئی (این این آئی) پنجابی فلموں کے ماضی کے ممتاز ہیرو اکمل مرحوم کی 47ویں برسی آج منائی جائے گی۔اکمل مرحوم نے جبرو ، ملنگی ،خاندان، رن مرید ، ان پڑھ ،چا چا جی ، من موجی ، پنچ دریا سمیت درجنوں پنجابی فلموں میں ےاد گار کردار ادا کئے ۔اکمل مرحوم نے 25سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے پنجابی فلم انڈسٹری پر چھا گئے ۔اکمل مرحوم نوجوانی میں ہی مختصر علالت کے بعد 11جون 1967ءکو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کی برسی کے موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گااور پاکستانی پنجابی فلم انڈسٹری کےلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

مزید : کلچر