سنتوش کمار کی 32 ویں برسی آج منائی جائے گی

سنتوش کمار کی 32 ویں برسی آج منائی جائے گی

  

لاہور (این این آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ادا کار و معروف ہدایت کار سنتوش کمار جو 11جون 1982ءکو 56 برس کی عمر میں اپنے لاکھوں مداحوں کو داغ مفارقت دے گئے تھے کی 32ویں برسی آج منائی جائے گی۔خوبصورتی ، ذہانت اور فن کی بے مثال صلاحیت سے لیس ادا کار سنتوش کمار جن کا اصل نام موسیٰ رضا تھا 25دسمبر 1925ءکو لاہور میں پیدا ہوئے ۔انہوںنے نور جہاں ، راگنی، سورن لتا، مسرت نذیر ، نیلو ، نیر سلطانہ ،شمیم آراء، حسنہ ، بہار، دیبہ ، رانی کے ہمراہ درجنوں فلموں میں ےاد گار مرکزی کردار ادا کئے۔صبیحہ خانم ، درپن ، نیر سلطانہ ، ایس سلمان ، پنااور منصور وغیرہ کا تعلق بھی سنتوش کمار کے خاندان سے تھا جنہوںنے ادا کاری ، ہدائت کاری ، فلم سازی کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔

مزید :

کلچر -