الحمراءکے سیکیورٹی گارڈز کا سینئر فنکاروں کے ساتھ نازیبا روّیہ

الحمراءکے سیکیورٹی گارڈز کا سینئر فنکاروں کے ساتھ نازیبا روّیہ
الحمراءکے سیکیورٹی گارڈز کا سینئر فنکاروں کے ساتھ نازیبا روّیہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) الحمراءمال روڈ کے سیکیورٹی گارڈز نے سینئر فنکاروںکے ساتھ نازیبا روّیہ کو معمول بنالیا ہے گزشتہ چند دنوں کے دوران انور علی،سخاوت ناز اور مہرالنساءکو گیٹ پر روک لیا جب انہوں نے اپنا تعارف کروایا تو انہوں نے پہچانے سے انکار کرتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو اندر جانے کی اجازت نہ دی۔ذرائع کے مطابق مہر النساءنے گارڈز کے اس روّیہ پر شدید احتجاج کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم فنکار ہیں کوئی دہشت گرد نہیں ہیں اس طرح کی باتیں انتہائی نامناسب ہیں بیرون ملک ہماری عزت کی جاتی ہے جبکہ اپنے ہی ملک میں ہمارے ساتھ اس قسم کا سلوک ہوتا ہے جس مجھے بہت افسوس ہے۔اس حوالے سے گارڈز کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو پہچاننے والی بات نہیں ہے یہ سب عرصہ دراز سے یہاں کام کررہے ہیں ان دنوں الحمراءکی سیکیورٹی کے معاملہ میں کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی جس کی وجہ سے ہمارے افسران نے ہمیں سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی کی بھی گاڑی اندر نہ جانے دی جائے فنکاروں کا غصہ بے جا ہے۔ان کو احتجاج کرنا ہے تو افسران بالا سے جا کر کریںہم تو ملازم بندے ہیں جیسا حکم ملے گا ویسے کریں گے۔اس خبر کے حوالے سے کسی فنکار سے رابطہ نہیں ہوسکا ۔

مزید : کلچر