گائیگی کے اعتبار سے برصغیر کا خطہ سب سے زیادہ زرخیز ہے ،سارہ رضا خان

گائیگی کے اعتبار سے برصغیر کا خطہ سب سے زیادہ زرخیز ہے ،سارہ رضا خان

 لاہور(آن لائن) گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں گائیکی کے امتیاز سے برصغیر کا خطہ سب سے زیادہ زرخیز ہے ۔ اس خطے میں عالمی معیار کے گلوکار پیدا ہوئے ہیں اور اپنی صلاحیتوں سے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، میڈم نور جہاں ، مہدی حسن ، استاد نصرت فتح علی خان ، ریشما ، لتا منگیشگر ، کشور کمار ، غلام علی ، راحت فتح علی خان سمیت دیگر گلوکاروں نے بھی پورے برصغیر کو اپنی گائیکی سے دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے ۔

مزید : کلچر