اداکارہ نگار خان پاکستانی بزنس مین سے شادی کرے گی
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ کی اداکارہ گوہر خان کی بڑی بہن نگار خان نے ایک پاکستانی تاجر سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تا ہم زیادہ تر منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے اس کا نام بتانے سے انکار کیا ہے۔ نگار خان ایک پاکستانی بزنس مین سے شادی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،جو اس وقت دبئی میں مقیم ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اس پاکستانی کا نام بتائے بغیر اس سے ملاقاتوں اورمستقبل میں زندگی کا ساتھی چننے کا اعتراف کیا ہے ، تا ہم اس کی شناخت بتانے سے فی الحال گریز کیا ہے،کیونکہ وہ اس کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہے۔