رواں مالی سال ترسیلات زر میں 11.5فیصد اضافہ ہوا

رواں مالی سال ترسیلات زر میں 11.5فیصد اضافہ ہوا

  

اسلام آباد (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر افتخار بابر نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل 2013-14ءکے دوران غیر ملکی ترسیلات زر میں 11.5فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں 6.4فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی برآمدات کے بعد قومی معیشت کی ترقی کا بڑا حصہ ہیں۔ افتخار بابر نے کہا کہ رواں سال ملکی معیشت کی ترقی کی شرح 4.14فیصدرہی ہے جو گزشتہ 6سالوں کے دوران سب سے زائد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اقتصادی ترقی کی مدد سے غربت کے خاتمے کے ذریعے اقتصادی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 12ارب 90کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران 11ارب 60کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی تھیں۔

مزید :

کامرس -