پی آئی اے اورسی ایف ایم تعلقات کے تیس سال

پی آئی اے اورسی ایف ایم تعلقات کے تیس سال

لاہور(پ ر) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز(پی آئی اے)اور سی ایف ایم انٹرنیشنل نے اپنے تعلقات کی یاد منائی۔یہ تعلقات تیس سال سے قائم چلے آ رہے ہیں۔پی آئی اے،سی ایف ایم انٹرنیشنل کے اولین کسٹمرز میں شامل تھی اور اس نے1985 میں CFM56-3 - powered بوئنگ737-300طیارے آپریٹ کرنے شروع کر دیئے تھے۔سی ایف ایم انٹرنیشنل کے پریذیڈنٹ اورCEO ،جین پال ابانگا نے کہا کہ: \"پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنزکے ساتھ اس شان دار سنگِ میل کی خوشی منانا فخر کی بات ہے ۔ اس ائر لائنز کے ساتھ ہمارے خصوصی مراسم ہیں۔ہمارے اولین کسٹمرز کی حیثیت سے انھوں نے اس سے پہلے کہ ہم واقعی اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرتے، ہمارے لوگوں اور ہماری مصنوعات پر اعتماد کیا۔بعض مشکل حالات میں بھی وہ ہمارے ساتھ رہے اورآج ہم اس تعلق کی خوشی منا رہے ہیں،جو اسی وجہ سے قائم ہوا۔

پی آئی اے کراچی میں جناح انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اپنے ہیڈ کوارٹرز سے اندرون ملک24 مقامات اور 27 ملکوں کے38بین الاقوامی مقامات سمیت ایشیا،یورپ اور شمالی امریکہ کے لئے پروازیں چلاتی ہے۔

مزید : کامرس