چین کی گوانگ ڈانگ لاجسٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن کا گوادر میں ایکسپو سینٹر بنانیکا اعلان

چین کی گوانگ ڈانگ لاجسٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن کا گوادر میں ایکسپو سینٹر ...

لاہور(پ ر) چین کی گوانگ ڈانگ لاجسٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے زنگ کولہن سانگ چیف ایگزیکٹیو چائنہ اورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کی سربراہی میں آنے والے ایک وفد نے گوادر پورٹ کا دورہ کیا اور پورٹ کے عہدیداران اور پاکستانی تاجروں سے ملاقات کی۔ چین کے وفد نے گوادر پورٹ پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس کے جلد کھلنے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر چینی مصنوعات کی نمائش کیلئے ایک بہت بڑے ایکسپو سینٹر بنانے کا ادارہ ظاہر کیا۔ عہدیدار نے مزید بتا یا کہ بہت جلد اس ضمن میں پاکستان اور چین کی گوانگ ڈانگ لاجسٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن کے درمیان باقاعدہ معاہدہ پر دستخط ہوں گے۔

جس کے تحت پاکستان پورٹ پر زمین مہیا کرے گا اور باقی تما م اخراجات چین کی لاجسٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن کرے گی۔ اس ایکسپو سینٹر میں پچاس ہزار سے زیادہ اشیاء اور مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کیا جاسکے گا جو کہ پوری دنیا کیلئے توجہ کا مرکز بنے گا۔ عہدیدار نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے پاکستانی کمپنیوں اور تاجروں کو بھی بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

مزید : کامرس