کے ایس ای 100انڈیکس کی 29500پوائنٹس کی نفسیاتی حدبحال

کے ایس ای 100انڈیکس کی 29500پوائنٹس کی نفسیاتی حدبحال

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کواتار چڑھاو¿ کے بعدتیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس کی 29500پوائنٹس کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں4ارب98کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت46.00فیصدزائد جبکہ74.77 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،گیس اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29641پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 29433پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا کیا ۔تاہم اتار چڑھاو¿ کا سلسہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس68.20پوائنٹس اضافے سے 29540.72پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر363کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے167 کمپنیوں حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،165کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ31کمپنیوںکے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں4ارب 98 کروڑ77 لاکھ 33 ہزار517 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب1ارب 44کروڑ53لاکھ 48 ہزار548 روپے ہوگئی۔

منگل کو کاروباری سرگرمیاں23کروڑ24لاکھ 2ہزار580شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں9کروڑ94لاکھ 27ہزار80شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت124.00روپے اضافے سے4349.99 روپے،پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت46.50روپے اضافے سے1336.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت202.38روپے کمی سے8127.00روپے جبکہ سیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت47.00روپے کمی سے1353.00روپے پر بند ہوئی ۔منگل کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں3کروڑ25لاکھ35ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت59پیسے اضافے سے8.86روپے اورفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاںایک کروڑ 58لاکھ84ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت39پیسے اضافے سے20.72روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس30.67پوائنٹس اضافے سے20243.37پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس456.45پوائنٹس اضافے سے47651.12جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس16.91پوائنٹس اضافے سے 21850.41پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -