ایس ای سی پی نے یوبی ایل کے19.8فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے یوبی ایل کے19.8فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) سیکورٹیزایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے یوبی ایل کے19.8فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی، حصص اسٹاک مارکیٹ میں بیچے جائیں گے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے مطابق حکومت پاکستان یو بی ایل کے لگ بھگ 24کروڑ شیئرز کی مالک ہے جو کہ مجموعی شیئرز کا19.8 فیصد ہے۔نجکاری کے لیے پہلے مرحلے میں 16 کروڑ شیئرز فروخت کے لئے11 جون کو پیش کیے جانے کی توقع ہے،سرمایہ کاروں کے رحجان کو دیکھتے ہوئے حکومت بقیہ اسٹاکس بعد میں فروخت کریگی ۔ حصص کی قیمت کا تعین بک بلڈنگ کے ذریعے کریڈٹ سوئس سنگاپور ، عارف حبیب اور الیگژیر سیکیورٹیز بین الاقوامی قوائد کے مطابق کریں گے ۔
حکومت کو آئندہ مالی سال مختلف اداروں کی نجکاری سے 198ارب روپے ملنے کی توقع ہے ۔

مزید :

کامرس -