اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی حیثیت کی تجدید کردی

اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی حیثیت کی تجدید کردی

کراچی (اکنامک رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی حیثیت کی تجدید کر دی۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان نے ملک میں قرضوں کی درجہ بندی کرنے والے دونوں اداروں ”جے سی آر وی آئی ایس کریڈٹ ایجنسی لمیٹڈ“ اور ”دی پاکستان کریڈٹ ایجنسی لمیٹڈ (پاکرا)“ کی 2014ءکے لئے بطور اہلتسلیم شدہ ایکسٹرنل کریڈٹ اسیسمنٹ انسٹی ٹیوشنز (ECAIs) حیثیت کی تجدید کر دی ہے۔ بازل II کی معیاری اپروچ استعمال کرنے والے بینکوںڈی ایف آئیز کو شرح کفایت سرمایہ معلوم کرنے کےلئے ان تسلیم شدہ ای سی آئی ایز کی دی ہوئی کریڈٹ ریٹنگ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

مزید : کامرس