مئی کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح میں 0.7 فیصد کمی واقع ہوئی،مصر

مئی کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح میں 0.7 فیصد کمی واقع ہوئی،مصر

قاہرہ (اے پی پی) مصر نے کہا ہے کہ مئی کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح میں 0.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد تھی جوکہ مئی میں کم ہوکر 8.2 فیصد ہوگئی۔حکام کا کہنا ہے کہ نومبر 2013 ءمیں افراط زر کی شرح میں ہونے والا اضافہ پچھلے 4 سال میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ تھا تاہم حکومتی اقدامات کے باعث اس میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

مزید : کامرس