صرافہ بازار

صرافہ بازار

  

                                                 کراچی (اے پی پی) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو صرافہ مارکیٹوں میں سونا تیزابی فی 10 گرام گذشتہ کاروباری روز کی قیمت 40 ہزار 800 روپے اور فی تولہ کے بھاﺅ 47 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1 ڈالر کی مندی سے 1 ہزار 255 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔ مقامی مارکیٹوں میں 22 قیراط سونے کی قیمت 37 ہزار 399 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ صرافہ مارکیٹوں میں چاندی تیزابی فی 10 گرام گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 617.14 روپے اور فی تولہ کی قیمت 720 روپے پر برقرار رہی جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی فی 10 گرام کے بھاﺅ 19.07 ڈالر پر بند ہوئے۔

مزید :

کامرس -