لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

                                 لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںمنگل کے روز تیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر91کمپنیوں کا کاروبارہوا۔23کمپنیوں کے حصص میں اضافہ18کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ50کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس142.72پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5789.79پربندہوا۔ مارکیٹ میںکل 35 لاکھ 96 ہزار حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز13لاکھ17 ہزار400 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں کے الیکٹرک لمیٹڈ کے9 لاکھ27 ہزارحصص۔ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے4 لاکھ حِصص کا کاروبار ہوا۔

۔ جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے3 لاکھ64 ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیاد ہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت17.75روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی شیل پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت10.60روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس