بے قابو لفٹ نے 15سیکنڈ میں 31منزلیں طے کر لیں

بے قابو لفٹ نے 15سیکنڈ میں 31منزلیں طے کر لیں
بے قابو لفٹ نے 15سیکنڈ میں 31منزلیں طے کر لیں
کیپشن: Lift

  

کیلی فورنیا (نیوزڈیسک ) سان ڈی آگو میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ایک رہائشی عمارت کا ایلیویٹر (لفٹ) بے قابو ہو کر 15سکینڈ میں 31 فلور کا فاصلہ طے کرتے ہوئے زمین پر آن گرا، ایلیویٹر میں سوار مسافر بھی شدید زخمی ہو گیا۔ اس واقعہ سے متعلق سی سی ٹی وی سے حاصل شدہ فوٹیج کو یوٹیوب پر شیئر کیا گیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایلیویٹر کا دروازہ کھلتا ہے اور ایک مسافر اس میں سوار ہو جاتا ہے، جیسے ہی دورازہ بند ہوتا ہے لفٹ خود بخود تیزی سے نیچے گرنے لگتی ہے۔ اسیویڈو نامی مسافر مختلف بٹنوں کے ذریعے لفٹ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن سب بے سود اور اچانک کیمرے کی سکرین پر دھند چھا جاتی ہے کیوں کہ لفٹ میں لگا سی سی ٹی وی بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق متعلقہ حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ لفٹ حال ہی میں 8ماہ قبل تعمیر ہونے والی ایک رہائشی عمارت کی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -