چودہ سالہ بچے نے اے ٹی ایم ہیک کرلی

چودہ سالہ بچے نے اے ٹی ایم ہیک کرلی
چودہ سالہ بچے نے اے ٹی ایم ہیک کرلی

  

مونٹریال(نیوزڈیسک ) 14سالہ دو طالب علموں نے کینیڈا کے مشہور بنک بی ایم او (Bank of Montreal)کی اے ٹی ایم کو مینوئل طریقہ سے ہیک کرکے سب کو حیران کر دیا۔ گریڈ 9 کے طالب علم میتھیو ہیولیٹ اور کیلب ٹیرون دوپہر کے کھانے کے دوران اے ٹی ایم مشین کے استعمال کے لئے قریبی دکان میں گئے جہاں انہوں نے مشین کو ایڈمنسٹریٹر موڈ (انتظامی حالت) میں پایا تو ان کے ذہن میں ایک خیال آیا کہ کیوں ناں مشین کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی جائے۔ طالب علموں نے مشین کے ایڈمنسٹریٹو موڈ کواندازے سے ایک کوڈ دیا جو درست ثابت ہوا تو انہوں نے دیکھا کہ اس مشین میں کتنی رقم تھی، کتنی نکالی گئی اور دیگر کیا تفصیلات ہیں۔ اس ضمن میں طالب علموں نے بتایا کہ جب مشین نے ہم سے پاس ورڈ مانگا تو ہم نے اسے ایک اندازے سے توڑ دیا اور یہ کوشش کامیاب رہی حالاں کہ ہم سوچ رہے تھے کہ ایسا نہیں ہوگا۔ ہم نے مشین پر خوش آمدید پیغام کو welcome to the BMO ATMکے بجائے Go away میں بھی بدل دیا۔ بعدازاں طالب علم یہ تفصیلات لے کر مذکورہ بنک کی قریبی شاخ میں چلے گئے اور وہاں جا کر عملہ کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا تو وہ حیران رہ گئے۔ بنک عملہ نے فوری طور پر سکیورٹی کو بلا لیا کہ دیکھا جائے کہ یہ کیا معاملہ ہے؟۔ اس کے علاوہ انہوں نے سکول سے طالب علموں کی شکایت بھی کہ ان سے پوچھا جائے کہ یہ کلاس میں تاخیر سے کیوں واپس آئے ہیں۔ اس ضمن میں بنک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیرون اور ہیولیٹ کی طرف سے کھوج کے دوران کسی صارف کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ تاہم ترجمان نے مقامی میڈیا کے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ بنک ایسے واقعات کی آئندہ روک تھام کے لئے کیا حکمت عملی اپنائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس