غلط جوتی کا استعمال آپ کی کمر ’توڑ‘سکتا ہے

غلط جوتی کا استعمال آپ کی کمر ’توڑ‘سکتا ہے
غلط جوتی کا استعمال آپ کی کمر ’توڑ‘سکتا ہے
کیپشن: Juti

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) رنگ برنگے دلکش سینڈل فوراً ہماری توجہ کھینچتے ہیں اور ان میں سے بعض کے متعلق تو یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے کہ انہیں جسم اور خصوصاً کمر کی ساخت کو مد نظر رکھ کر بنایا جاتا ہے تاکہ یہ راحت و آرام کا باعث بنیں، لیکن ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ان جوتوں کے استعمال میں بہت محتاط رہیں کیونکہ اگر جوتا آپ کے پاؤں کے عین مطابق ہیں تو یہ آپ کے لئے جسم کے دردوں اور خصوصاًکمر کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ماہر فیزیو تھراپست لو سی میکڈونلڈ کاکہنا ہے کہ سینڈل ہر ایک استعمال کیلئے مفید نہیں ہیں ۔ خصوصاً اگر آپ مکمل فٹ نہیں ہیں یا کمر اور جوڑوں کے مسائل کا شکار ہیں تو سینڈل کا استعمال آپ کے مسائل کوشدید کر سکتا ہے ۔بعض سینڈلوں کے تلوہ اس طرح بنایا جاتا ہے کہ ایڑی پنجے کی نصبت زیادہ نیچے ہوتی ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کو کولہوں اور رانوں پر دباؤ پڑتا ہے اور کمر میں بھی درد کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔لوسی کا کہنا ہے کہ سینڈل خریدتے وقت یہ خیال رکھیں کہ یہ انگوٹے کے پاس نرم ہوں ، ایڑی کو مناسب طور پر سہارا دیں اور انہیں باندھنے کیلئے سٹریپ بھی ہونا چاہیے ۔لوسی نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ فٹنس کے نام پربنائے گئے مہنگے سینڈل کے بجائے عام سستے سینڈل خریدیں جن میں مزکورہ بالا خصوصیات موجود ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -