کراچی اورتفتان کے افسوس ناک واقعہ کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے،راغب نعیمی

کراچی اورتفتان کے افسوس ناک واقعہ کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے،راغب نعیمی

  

لاہور(جنرل ر پورٹر)کراچی اورتفتان کے افسوس ناک واقعہ کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے دونوں واقعات سے پوری قوم افسوس می ڈوبی ہوئی ہے دونوں واقعات میں شہید ہونے والے پوری قوم کے لےے سرمایہ کا درجہ ر کھتے ہیں اس افسوس ناک واقعہ سے پوری قوم کو سبق حاصل کرتے ہو ئے یکجا ہونا چاہےے کیونکہ کراچی ائےرپورٹ جےسے احساس علاقہ میں دہشت گردوں کا داخل ہوکر کاروائی کرنا انتہائی خطرناک ہے یہ بات ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اورسرپرست نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر جاری دہشت گردی کی جنگ ختم ہونی چاہےے کیونکہ اس دہشت گردی سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو چاہےے کہ وہ واقعہ کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیں تاکہ آنے والے دنوں میں دوبارہ اس طرح کی کاروائی نہ ہو سکے علامہ محمد راغب حسین نعیمی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی لعنت ختم ہونی چاہےے چاہے مذاکرات سے ہو یا جنگ کے ذرےعے تاکہ امن کے عمل کو فروغ دےنے کا زیادہ سے زیادہ موقع مل سکے انہوں نے کہا کہ جب تک امن قائم نہیں ہوگا اس وقت تک کوئی ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -