ڈ ی سی اوکا دورہ دریائے راوی

ڈ ی سی اوکا دورہ دریائے راوی

  


لاہور(جنرل ر پورٹر)ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے دریائے راوی اوراس سے ملحقہ نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی سی او لاہور نے مون سون میں ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر اریگیشن محبت خان، اے ڈی سی عرفان میمن، اے سی سٹی محمد عاصم اور دیگر افسران بھی ڈی سی اولاہور کے ہمراہ تھے۔چیف انجینئر اریگیشن محبت خان نے ڈی سی او لاہور کو بتایا کہ بارشوں میں 1 سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی دریائے راوی میں متوقع ہے۔ ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے کہا کہ دریائے راوی میں اس وقت 11 سے 15 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ہے جس سے شاہدرہ کی آبادی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دریائے راوی کے اندر بنی تجاوزات کو ختم کیا جائے گا اورممکنہ سیلاب کی تیاریاں بھرپور طریقے سے کی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -