مہریہ پبلک سکول حسن گارڈنزکے طلبہ کا مطالعاتی دورہ

مہریہ پبلک سکول حسن گارڈنزکے طلبہ کا مطالعاتی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) مہریہ پبلک سکول‘ حسن گارڈنز‘ کوٹ عبدالمالک‘ لاہور کے طلبہ اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے مریڈین کالج فار بوائز‘ بیدیاں روڈ‘لاہور ‘ مدرسہ الحبیب تحفیظ القرآن‘ عمر سٹریٹ‘ گوہاوہ‘ لاہور‘ اقراءروضة الاطفال‘ عامر روڈ‘ شادباغ‘ لاہور اور مدرسہ دارالجنت سکول‘ مرید وال‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد430تھی ۔