تجارتی وتفریحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزنس کلب کاافتتاح آج کیا جائیگا

تجارتی وتفریحی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزنس کلب کاافتتاح آج کیا جائیگا

لاہور (وقائع نگار )صو بائی دارالحکو مت میں تجارتی ، تنظیمی اور تفر یحی سر گر میو ں کو فروغ دینے کے لیے تاریخ میں پہلی مر تبہ تاجر بر ادری کے لیے " بز نس کلب " کی بنیا د رکھی جارہی ہے ۔ اردو بازار میں تاجروں کی اس بیٹھک کے روح رواں اور انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پرویز جن کی شب آنہ روز کو ششو ں کے بعد اس کلب کا افتتا ح آج اردو بازار میں ہو گا جس میں لاہور سمیت پنجاب کے کئی ایک شہروں سے تاجر رہنماﺅ ں کی کثیر تعداد شر کت کر ے گی ۔واضع رہے کہ اس بز نس کلب میں نہ تو کو ئی سیاسی نمائندوں کی تقر یب ہو گی اور نہ ہی اس پلیٹ فارم کوتاجروں کی بہبو د کے سوا استعما ل کیا جائے گا ۔ بز نس کلب اپنی طر ز کا واحد تاجر ادارہ ہو گا جس میں لاہور کی تما م تاجر تنظیمو ںکے رہنماءاور ممبران بلا تفر یق بیٹھ سکے گے ۔جو چو بیس گھنٹے کھلا رہے گا اور تاجروں کے لیے چائے اور بیکری مفت فراہم کی جائے گی جبکہ اس کلب کو مظبو ط بنا نے کے لیے با قاعدہ ممبر شپ اور کارڈز جاری کیے جائیں گے ۔ اس حوالے سے مزید بتا یا گیا ہے کہ بز نس کلب میں تاجروں کے لیے تفر یحی پروگرامز بھی منعقد ہوا کر ے گے ۔ جبکہ تاجروں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے بز نس کلب کو تاجروں کا قلعہ بنا یا جائے گا جس کی گزارشات پر حکو متی ادارے اور حکو متی نمائندے سنجیدگی کا مظا ہر ہ کر ے گے ۔ علا وہ ازیں بز نس کلب کو با قاعدہ رجسٹر ڈ کر وانے کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ بز نس کلب کے چیئر مین خالد پرویز نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ بز نس کلب کا مقصد صرف تاجروں کی فلا ح اور مسائل کا خاتمہ ہے جو بلا تفر یق ہو گا ۔ اور اس میںتما م تاجر تنظیمو ں کے قائد ین اور تاجر برادری کو دن ہو یا رات آنے کی اجازت ہو گی ۔ اور بز نس کلب میں تاجروں کو در پیش مسائل اور تجاویز کے لیے بیٹھک سجا ئی جا یا کر ے گی ۔ اور تاجر خو د کو تفر یح اور خو شگوار ماحول کے لیے کلب کا رخ کیا کر ے گے ۔ انھو ں نے کہاکہ آ ج بز نس کلب کے افتتا ح پر پنجا ب بھر سے تاجر رہنماءشر یک ہو رہے ہیں جس میںآئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تبصرہ ، مشاورت اور لائحہ عمل بھی تر تیب دیا جائے گا ۔ انھو ں نے کہا کہ بزنس کلب پاکستان کی تاریخ میں اپنی اہمیت کا حامل ہو گا جو صرف تاجروں کا ایک مظبو ط قلعہ ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1