پنجاب بجٹ کی تیاری کیلئے اراکین اسمبلی سے رائے نہیں لی گئی،سعدیہ سہیل

پنجاب بجٹ کی تیاری کیلئے اراکین اسمبلی سے رائے نہیں لی گئی،سعدیہ سہیل

  


لاہور( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹر ی شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پنجاب بجٹ کی تیار ی کے لئے نہ سٹینڈنگ کمیٹیوں سے مشاورت کی گئی ہے اور نہ ہی اراکین اسمبلی سے رائے لی گئی ہے ،نہ جانے یہ بجٹ کس نے تیار کیا ہے ،کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ بجٹ خفیہ انداز میں تیار ہوتا ہے جس میں نہ تو وزراء کی رائے ہوتی ہے اور نہ ہی ماہرین کی مشاورت شامل ہوتی ہے ،انہوں نے کہاکہ ایسا بجٹ جو منتخب نمائندوں کو نظر انداز کرکے بنایا جائے وہ کبھی عوام دوست نہیں ہوسکتا ،

ایسا بجٹ صرف عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ،13جون کو صرف بجٹ ڈرامہ ہوگا عوام کے لئے کسی مراعات کا اعلان نہیں ہوگا ،یہ بجٹ مہنگائی کانیا طوفان لائے گا ،وزیر خزانہ صرف تقریر پڑھیں گے،بجٹ میں ان کی مشاورت بھی شامل نہیں ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -