پبلک پالیسی و گورننس کا 9واں کورس رواں ماہ تک جاری رہے گا ، ڈاکٹر پرویز احمد

پبلک پالیسی و گورننس کا 9واں کورس رواں ماہ تک جاری رہے گا ، ڈاکٹر پرویز احمد

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)حکومت پنجاب کے محکمہ مینجمنٹ و پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پنجاب مینجمنٹ سروس( PMS) گریڈ 18 کے آفیسرز کی گریڈ 19 میں ترقی کےلئے پبلک پالیسی و گورننس ( PPG) کا 9واں کورس رواں ماہ تک جاری رہے گا جبکہ محکمہ سماجی بہبود کے گریڈ 17 کے آفیسر کی اگلے گریڈ میں ترقی کےلئے پانچ ہفتوں کا تربیتی کورس بھی زورشور سے جاری ہے دونوں پروگراموں میں با اثر 40 اور34آفیسرز حصہ لے رہے ہیں سیکرٹری لٹریسی و ایم پی ڈی ڈی ڈاکٹر پرویز احمد خان نے محکمہ سماجی بہبود کے افسران کے تربیتی پراسس کا معائنہ کیا اس دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام میں سماجی اقدار، جذبہ حب الوطنی، رواداری اور احساس کے جذبوں کو اجاگر کرنے کے لیے سماجی ترغیب کے سلسلے میں سوشل ویلفیئر آفیسر کلیدی کردار ادا کرتا ہے انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ٹریننگ کے دوران خود کو ایک طالب علم سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کریں اور تربیت کو مزید مو¿ثر اور سود مند بنانے کےلئے اپنی تجاویز دیں انہوں نے کہا کہ قومی شعبوں میں ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے سماجی ترغیب بہترین ذریعہ ابلاغ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم پی ڈی ڈی میں جاری تربیتی پروگراموں میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے شرکاءکے بارے میں ان کے انتظامی سیکرٹری کو شکایت کی جائے گی ۔

 انہوں نے کہا کہ ہر آفیسر اپنی اپنی بریفنگ خود تیار کرے کیونکہ ایم پی ڈی ڈی میں تربیتی پروگراموں میں مانیٹرنگ اور ریسرچ کے پہلوﺅں کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور ناقص پریزینٹیشن کی صورت میں متعلقہ شریک کورس کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ڈائریکٹر ٹریننگ عمر فاروق علوی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔    

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -