تعلیمی معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے ،ا حسان بھٹہ

تعلیمی معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول ایجوکیشن کے معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے بین الاقوامی معیار تک لانے کے لئے اساتذہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے اور ایکٹو بورڈ کا استعمال اساتذہ کے لئے جدید طریقہ تدریس کو مزید دلچسپ بنا نے میں اہم کردار ادا کرے گایہ بات پروگرام ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ احسان بھٹہ نے ،برٹش کونسل کے تعاون سے پنجاب ایجوکیشن اور انگلش لینگوئج انیشیٹوپراجیکٹ کے تحت ایکٹو بورڈ کے استعمال اور ایکٹو انسپائر سافٹ ویئر پر ایک روزہ ورکشاپ کے انعقادکے موقع پر کہی جس میں ڈی ایس ڈی کے آفیسرزاور سبجیکٹ سپیشلسٹس کے علاوہ پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی نے شرکت کی پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی کا کہنا تھا کہ جدید اور دلچسپ طریقہ تدریس ہی سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ بڑھا نے اور طلباءکی تعداد برقرار رکھنے میں مددگارہے اور خواندگی کی شرح میںاضافہ ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کر سکتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکٹو بورڈ اور ایکٹو انسپائر سافٹ ویئر خاص طور سے اساتذہ کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کہ اساتذہ کے لئے سبق کی منصوبہ بندی آسان ،دلچسپ اور موثر بنا دے گا اس کے علاوہ انہوں نے برٹش کونسل کی جانب سے ایکٹو بورڈ کی مفت انسٹالیشن اورانگریزی زبان میں بہتری اور جدید طریقہ تدریس جیسے عنوانات پر ڈی ایس ڈی لائبریری کو کتابیں فراہم کرنے پر برٹش کونسل کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر برٹش کونسل پنجاب کے ڈائریکٹر رچرڈ وئرزکا کہنا تھا کہ PEELI(Punjab Education and English Language Initiative)پراجیکٹ کے تحت انگریزی بطور تدریسی زبان پراساتذہ کے لئے لائبریری میں معیاری کتب کی فراہمی اورمستقبل میں پانچ شہروں میں جدید ریسورس سنٹر کا قیام برٹش کونسل کے تعاون کی چند ایک مثالیں ہیں اور مستقبل میں برٹش کونسل ،سکول ایجوکیشن پنجاب کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی۔