ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان سے ملحقہ مادرملت پارک کو نظریاتی تعلیمی پارک میں تبدیل کرنے کیلئے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے) میاں شکیل احمد نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کا دورہ کیا اور اس سلسلے میںنظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید سے تفصیلی ملاقات کی نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی نے گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے دورہ کے موقع پر ان کی توجہ مادرملتؒ پارک کی تعمیر و مرمت اور اسے نئی نسلوں کیلئے نظریاتی تعلیمی پارک میں تبدیل کرنے کی طرف مبذول کروائی تھی تاکہ یہاں روزانہ آنیوالے سینکڑوں طلباء و طالبات اس سے استفادہ کر سکیں اور ان میں جذبہ¿ پاکستانیت اجاگرہو۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری احکامات صادر کرنے کی یقین دہائی کرائی تھی اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کا یہ دورہ اسی سلسلے کی کڑی تھا ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میاں شکیل احمدکے دورہ کے دوران نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے انہیں مادرملتؒ پارک کو نظریاتی تعلیمی پارک میں تبدیل کرنے کی غرض سے جامع منصوبے سے آگاہ کیا۔

شاہد رشید نے اس سلسلے میں متعدد تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ پارک کی مین انٹرنس کو پر کشش وجاذب نظر بنانے،مادرملتؒ پارک میں موجود یادگار کی تزئین و آرائش ،زیارٹ ریذیڈنسی کے ماڈل کی حالت بہتر بنانے،قائداعظمؒ علامہ محمد اقبالؒ اور مادرملت ؒ کے اقوال پر مبنی کتبے ،پارک میں روشنی کا مناسب انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں مادرملتؒ کی بڑی تصویر کی تنصیب،سیکیورٹی گارڈز کی فراہمی،مزار قائداعظمؒاور پاکستان کے نقشہ کی فراہمی،پارک میں بڑی سکرین کا لگاناجس پر تحریک پاکستان کی تصویری کہانی چلتی رہے‘کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مادرملتؒ پارک میںکارکنان تحریک پاکستان کیلئے موجود ٹی ہاﺅس کا ہال موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ناکافی ہو چکا ہے لہٰذا جناب ڈاکٹر مجید نظامی کی خواہش ہے کہ اس میں توسیع کی جائے۔علاوہ ازیں مادرملتؒ پارک میں آنیوالے طلبہ کیلئے جھولے بھی لگادیے جائیں تاکہ بچوں کی تفریحی ماحول میں نظریاتی تعلیم و تربیت کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایوان قائداعظمؒ میں موجود مریم جناحؒ پارک میں بہتری لانے کیلئے وہاں مریم جناحؒ پارک کے بورڈ کی تنصیب،صفائی کے مناسب انتظامات اور لینڈ سکیپنگ کی جائے۔شاہد رشید نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کو آگاہ کیا کہ جناب ڈاکٹر مجید نظامی کے دورہ¿ مینار پاکستان کے موقع پر وہاںاس تاریخی گیٹ کی تنصیب پربھی بات ہوئی تھی جسے تحریک پاکستان کے دوران فاطمہ صغریٰ نامی خاتون نے پھلانگ کر سیکرٹریٹ پر پاکستان کا جھنڈا لہرایاتھا ،انہوں نے کہا یہ گیٹ ہمارے پاس موجود ہے اسے جلد ازجلد وہاں مناسب جگہ پر نصب کر دیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل احمدنے ٹرسٹ کی جانب سے مادرملتؒ پارک کو نظریاتی تعلیمی پارک میں تبدیل کرنے کیلئے دی جانیوالی تمام تجاویز کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام کاموں کو ٹرسٹ کے تعاون سے ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد پورا کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہماری بھی خواہش ہے کہ نئی نسلوں کو اپنی تاریخ سے آگہی ہو اور اس سلسلے میں نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ جناب ڈاکٹر مجید نظامی کی قیادت میں قابل ستائش کام کررہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -