اسلامی انقلاب ہر مسلمان کی خواہش وتمنا ہے، میاں مقصود

اسلامی انقلاب ہر مسلمان کی خواہش وتمنا ہے، میاں مقصود

  

لاہور (سپیشل ر پورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب ہر مسلمان کی خواہش وتمنا ہے اس کے لیے مسلسل کام ،محنت کے علاوہ اپنی صفوں کو درست رکھنا بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ذمہ داران جماعت اسلامی ضلع لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ملک شاہد اسلم ، خلیق احمدبٹ ،ملک شاہد نوید ، ملک محمد منیر ، طیب صدیقی نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد اور نائب امیر ضلع انور گوند ل بھی اجلاس میں شریک تھے میاں مقصود احمد نے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تنظیم وتحریک کو ہر حوالے سے صاف ستھرا رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کے کردار سے قطعی انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن کارکنان اپنے ذاتی رابطے وتعلق کی بنیاد پر مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں خدمت خلق کاایک وسیع میدان پڑا ہوا ہے ہزاروں ،لاکھوں افراد مدد وتعاون کے منتظر ہیں اگر آپ لوگ ان کی ضرورتوں کو پورا کریں گے اور ان کی خوشی وغمی میں شریک ہونگے تو یقینا وہ آپ کا ساتھ دینے کے لیے ہر وقت ، ہر قیمت پر تیار ہونگے وہ آپ کی مشکل کو اپنی مشکل سمجھیں گے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسلامی نظریات وافکار رکھنے والے افراد کا راستہ ہر دور میں روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ قوتیں ہمیشہ ناکام ونامراد ہوئیں ہیں انشاءاللہ جلد وہ وقت آنے والا ہے کہ 1973ءاور قرار دادِمقاصد کی روشنی میں عدالتوں کے ذریعے پُر امن اسلامی انقلاب آئے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -