دشمن عناصر پاکستان اور دین اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں، علامہ یوسف اعوان

دشمن عناصر پاکستان اور دین اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں، علامہ یوسف اعوان

  


لاہور( سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب علماء و مشایخ ونگ کے صدر و رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یوسف اعوان نے کراچی اےئر پورٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجہ میں شہید ہو نیوالوں کیلئے خصوصی دُعا کا اہتمام کیا اور خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ ملک و اسلام دشمن عناصر پاکستان اور دین اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور یہ دہشت گرد واجبل قتل ہیں کیو نکہ ان افراد کا کوئی مذ ہب نہیں ہے یہ غیر ملکی عناصر جو کہ دین اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش کر نے میں لگے ہیں

اُن سے پیسوں کی خاطر یہ سب کچھ کر رہے ہیں حقیقی معنوں میں ان دہشت گردوں کا کوئی دین نہیں یہ پیسے کے غلام ہیں انہوں نے کہا کہ اس افسوس ناک واقع میں شہید ہو نیوالے کے ساتھ ہیں اور پیپلز پارٹی تمام خاندانوں کے غم میں برابر کی شر یک ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -