حکومت سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنا نے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کرے، فضہ ذیشان

حکومت سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنا نے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کرے، فضہ ...

  


لاہور(جنرل ر پورٹر)پاکستان تحر یک انصاف کی سینئر رہنما فضہ ذیشان اور فائزہ خان نے کراچی اےئر پورٹ پر دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے ملک دشمن کارروائی قرار دیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی اےئر پورٹ حملے پر فوری کارروائی کر نے کے احکامات تو جاری کر دئیے مگر مو ثر حکمت عملی نہ ہو نے کے باعث ایک بار پھر دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کر نے کی کو شش کی اور فرار ہو گئے جو کہ تشویشناک ہے کراچی میں دہشت گر د سر عام سڑکوں پر جدید اسلحہ سے لیس گھوم رہے ہیں مگر وفاقی وزیر داخلہ بیان بازی تک ہی محدود ہیں عملی اقدامات نظر نہیں آرہے انہوں نے کہا کہ کراچی اےئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی نتیجہ میں قیمتی جانیں گئی اور شہید ہو نیوالے ہمارا فخر ہیں مگر دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کر تے ہوئے اُن کو سبق سیکھانا ضروری ہو گیا ہے حکومت سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنا نے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کرے تاکہ ناخوشگوار واقعایات سے نمٹا جا سکے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -