باسی کیک فروخت کرنے پر شہری کا شیزان بیکری کےخلاف ہرجانے کا دعویٰ

باسی کیک فروخت کرنے پر شہری کا شیزان بیکری کےخلاف ہرجانے کا دعویٰ

لاہور(نامہ نگار)باسی کیک فروخت کرنے پر شہری نے شیزان بیکری کے خلاف 10لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا فاضل عدالت نے کیک کا نمونہ ضلعی گورنمنٹ کی لیبارٹری میں بھجواتے ہوئے شیزان بیکری کے منیجر سے 28 جون کو جواب طلب کر لیاہے صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی کی عدالت میں شہری سید ضمیر الحسن نے دعویٰ میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ سائل نے عابد مارکیٹ میں واقع شیزان بیکری سے ایک عددکیک خریدا لیکن کھانے پر کیک کے باسی ہونے کا علم ہوا جس سے سائل سمیت کیک کھانے والے دیگر مہمان بیمار ہوگئے ، شہری نے عدالت کو بتایا کہ باسی کیک کھانے کی وجہ سے شہری اور دیگر مہمان بیمار ہو گئے، درخواست گزار ضمیر الحسن نے عدالت میں کیک بطور ثبوت بھی پیش کیا درخواست گزار نے فاضل عدالت سے استدعا کی ہے کہ مذکورہ رقم بطور ہرجانہ دلوانے کاحکم دیا جائے جس پر عدالت نے شیزان بیکری کے منیجر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4