372ملین کے سکینڈل میں ملوث ملزمہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

372ملین کے سکینڈل میں ملوث ملزمہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے 372ملین کے سکینڈل میں ملوث مرکزی ملزمہ صائمہ سلطان کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر نے کا حکم دے دیاہے۔نیب کے تفتیشی افسر نے ملزمہ صائمہ سلطان کو سخت سکیورٹی میں نیب عدالت کے روبرو پیش کیا عدالتی سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا کہ نیب حکام نے بغیر ثبوت اور شہادتوں کے صائمہ سلطان کو گرفتار کیا ہوا ہے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کو 372ملین روپے کے سکینڈل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے تاہم ابھی ملزمہ سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے جس کے بعدنیب عدالت نے موٹر سکینڈل کی مرکزی ملزمہ صائمہ سلطان کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -