منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزم 1لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا

منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزم 1لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عرفان حیدر نے گواہوں کی عدم موجودگی اور پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث 1کلو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو 1لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کردیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملز م کرامت کے قبضہ سے 24مئی کو تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع ملنے پر ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے ۔ دوسر ی جانب ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نشتر کالونی پولیس نے کرامت کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے کیونکہ پولیس ابھی تک ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت اور گواہ سامنے نہیں لا سکی ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے جس کے بعد فاضل جج نے مقدمہ کاریکارڈ دیکھنے اور دلائل سننے کے بعد ملزم کرامت کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہاکرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4