ایس ایچ او تھا نہ لاری اڈا کو شو کاز نوٹس جاری

ایس ایچ او تھا نہ لاری اڈا کو شو کاز نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے مسلسل حکم عدولی اور شہری کو ہراساں کرنے پر ایس ایچ او تھا نہ لاری اڈہ کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جون کو عدالت طلب کر لیا ہے فاضل عدالت میں درخواست گزار عبدالغفار نے مو¿قف اختیار کررکھا ہے کہ سائل کا محمد اکرم کے ساتھ رقم کے لین دین کا تنازع چل رہا ہے جس پر اس نے رقم کے تنازع کے حوالے سے تھانہ لاری اڈہ میں درخواست بھی دی لیکن نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ اس ضمن میں فاضل عدالت نے مذکورہ ایس ایچ او سے جواب طلب کررکھا ہے لیکن ایس ایچ او عدالت حاضر نہیں اور نہ ہی جواب داخل کروایا گیا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4