لوڈشیڈنگ کےخلاف اپوزیشن کااحتجاجی کیمپ آج اسمبلی کے سامنے لگایا جائےگا

لوڈشیڈنگ کےخلاف اپوزیشن کااحتجاجی کیمپ آج اسمبلی کے سامنے لگایا جائےگا

لاہور (پ ر) آج پنجاب حکومت کی بیرونی سرمایہ کاری کے نام پر سائیکل اسٹینڈ وموٹر سائیکل اسٹینڈ اور کار پارکنگ کے ٹھیکے بھی سعودی عرب میں اپنے مالشیئے کو دے رہے ہیں کیا صفائی کے ٹھیکے بھی باہر کی کمپنیوں کے لئے ہیں ،پاکستانی کمپنیوں کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ شہر کی صفائی کرسکیں اپنے ہی ملک کی دولت لوٹ کر پہلے باہر لے جاﺅ اور وہاں کمپنی بنا کر بیرونی سرمایہ کاری کے نام پر اسی دولت کو ڈالر کی صورت میں ملک میں واپس لاﺅ اور اس کو 30%منافع کماکر باہر لے جاﺅ ڈبل شاہ کی یاد تازہ کر دی ہے بجلی کے نام پر MOUکرکے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے 30ارب روپے پچھلے بجٹ میں بجلی پیدا کرنے کے لئے رکھا گیالوڈشیدنگ 12سے 16گھنٹے روزانہ لاہور اور دوسرے شہروں میں ہورہی ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دھاندلی کی پیدا وار حکومت کے خلاف تحریک چلائی جائے اس سلسلے میں آج احتجاجی کیمپ لوڈشیڈنگ کے خلاف مال روڈ پر اسمبلی کے سامنے لگایا جارہا ہے 11بجے دن سے آغاز ہوگا میں خود میاں محمود الرشید اور میرے ساتھی ایم پی اے اس احتجاج میں میرے ساتھ ہوں گے اور پھر بھی لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو دھرنے پہ دھرنا ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4