کراچی کے افسوسناک واقعہ کے بعد حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہےے ، رضائے مصطفی

کراچی کے افسوسناک واقعہ کے بعد حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہےے ، رضائے ...

لاہور(جنرل ر پورٹر)تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی ،خیرالامم فاﺅنڈیشن پاکستان کے صدر پیر سید کرامت علی حسین شاہ سجادہ نشین علی پورسیداں شریف،نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی ،مجلس تحفظ تاجدار ختم نبوت پاکستان کے امیر علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی ، آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ معاذالمصطفیٰ قادری ، جامعة الازہرہ کے ناظم اعلیٰ اور سابق صدر انجمن اساتذہ پاکستان علامہ محمد قاسم علوی اور دیگر علماءومشائخ اہل سنت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے افسوس ناک واقعہ کے بعد حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہےے کہ طالبان کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں طالبان کے حامی عناصر مذاکرات کی آڑ میں طالبان کو آئے روز گیس فراہمی کا کام کرتے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جو طالبان کو اخلاقی سپورٹ فراہم کر کے ملک عزیز میں بدامنی کی ہوا پھیلنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے دہشت گردوں کو ان کی منزل تک پہنچا کر دم لیا جائے کیونکہ اسی میں پوری قوم اور اسلام کی بہتری ہے اسلام او ر پاکستان کے چاہنے والے اب حکومت وقت اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وقت ضائع کےے بغیر فوری طور پر نام نہاد طالبان کے خلاف فوری طورپر آپریشن شروع کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4