ٹمبر روڈ ٹریفک پولیس ناکے لگا کر ناجائز تنگ کرتی ہے، رانا مشتاق

ٹمبر روڈ ٹریفک پولیس ناکے لگا کر ناجائز تنگ کرتی ہے، رانا مشتاق

  

چھانگامانگا(نامہ نگار)جمبر روڈپر ٹریفک پولیس ناکہ لگاکر روٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکل والوں سے زبردستی نذرانہ وصول کرتے ہیں ٹریفک پولیس وین کے ساتھ پرائیویٹ کلٹس ٹریفک پولیس کے ساتھ پرائیوٹ ملازم رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابقہ کونسلر حاجی رانا مشتاق احمد خاں ،ہلدی ایسوسی ایشن چھانگامانگا کے صدر حاجی رانا ریاست علی اور سیٹھ محمد سرور نے مقامی صحافیوں سے پریس کانفرنس میں کیا انہوں مشترکہ بیان میں کہا کہ ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر ذوالفقار علی دیگر ٹریفک پولیس کے ہمراہ ناکہ لگاکر ہلدی سے لوڈ ٹریکٹر ،ٹرالی والوں سے فی پھیرا 300 روپے نذرانہ وصول کرتے ہیںجو ٹریکٹر ،ٹرالی ڈرائیوربھتہ نہ دے تو 700روپے کا چالان کرکے ان کے ہاتھ میں دے دیا جاتا ہے اور شناختی کارڈ جمع کرلیتے ہیںمتاثرہ ڈرائیور چلان بینک میں جمع کرواکر آتا ہے تو شناختی کارڈکی واپسی کرنے پر300روپے فیس وصول کرتے ہیںجس پر سب انسپکٹر ذوالفقار نے کہا ہم ڈی پی او قصور کو ماہانہ نذرانہ دیتے ہیں ہمار ا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جہاں چاہیں شکایت کریںہلدی ایسوسی ایشن چھانگامانگا کے صدر حاجی رانا ریاست علی نے کہا ٹریفک پولیس عملہ ٹریکٹر،ٹرالی والوں پرتشدد بھی کرتے ہیں اور بلاوجہ بھتہ بھی وصول کرتے ہیں پورا علاقہ ان سے پریشان ہے جبکہ سیٹھ محمد سرور نے اپنے بیان میںکہا اگر ٹریفک پولیس کا یہی روایہ رہا اور ڈی پی او قصور جواد قمر نے ایکشن نہ لیا توہم ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر ذوالفقار علی کی زیادتی پر روڈ بلاک کرکے احتجاج کرےںگے پریس کانفرنس کے دوران ہلدی ایسوسی ایشن چھانگامانگا کے دیگر عہدداران صوفی رانا محمد اسلم ،ملک آصف علی،ملک ذوالفقارعلی،رانا محمد عرفان خاں،ملک محمد شریف،رانا اخترعلی(ریشم والے)،ملک محمد یعقوب،رانامحمد اویس مشتاق ،رانا محمد اشفاق یوسف ،بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -