سٹامپ ڈیوٹی رجسٹریشن فیس کی مد میں متعلقہ برانچوں نے 83فیصد ہدف پورا کر لیا

سٹامپ ڈیوٹی رجسٹریشن فیس کی مد میں متعلقہ برانچوں نے 83فیصد ہدف پورا کر لیا

  

لاہور(عامر بٹ سے )پنجاب حکومت کی جانب سے سٹامپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس اور سی وی ٹی کی مد میں سال2013-14میں دئیے جانے والے سالانہ ٹارگٹ میں شعبہ رجسٹریشن برانچوں نے سالانہ ریونیو کی مد میں 83%ہدف پورا کیا ہے اور کم از کم سالانہ ریونیو کے حوالے سے99%ہدف پور ا کیا گیا روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بورڈ آف ریونیو کو سالانہ بنیادوں پر ریونیو اکٹھا کرنے کے حوالے سے ٹارگٹ دئیے جاتے ہیں جو کہ سینئر ممبر فور کی نگرانی میں مکمل کیے جاتے ہیں اور اس سال کے ٹارگٹ کو پورا کرنے لے لیے سینئر ممبر انتھک محنت کرتے ہوئے دیکھائی دئیے گئے سال2013-14میں محکمہ ریونیو کوجو سالانہ ریکوری کے حوالے سے ٹارگٹ دئیے گئے تھے بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق محکمہ ریونیو کی رجسٹریشن برانچوں کو سٹامپ ڈیوٹی کی مد میں سالانہ 5,327,625,000روپے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا اور کم از کم ٹارگٹ کی شرع4,439,687,500روپے رکھی گئی تھی جس پر محکمہ ریونیو نے محنت سے کام کرتے ہوئے4,415,503,428روپے کے ہدف کو مکمل کیا جوکہ سالانہ ٹارگٹ کا83فیصد اور کم از کم ٹارگٹ کا99فیصد ہے۔اسی طرح رجسٹریشن فیس کے حوالے سے سال2013-14کا بنیادی ٹارگٹ1,089,379,000روپے رکھا گیا تھا جبکہ کم از کم ٹارگٹ کی شرع907,815,833روپے رکھی گئی تھی جس کو اپنی جانفشانی سے محکمہ ریونیو کی رجسٹریشن برانچوں نے پورا کرنے کی پوری کوشش جاری رکھی اور آخر کار985,580,585روپے کے ہدف کو مکمل کر لیا جو کہ بنیادی ٹارگٹ کا90%اور کم از کم ٹارگٹ کا109فیصد ہے ۔سی وی ٹی کی مد میں سالانہ 2,587,411,000روپے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جبکہ کم از کم ٹارگٹ کی شرع2,156,175,833روپے رکھی گئی تھی جس کا2,051,079,422روپے کا ہدف مکمل کیا گیا ہے جو کہ بنیادی ٹارگٹ کا79فیصد اور کم از کم ٹارگٹ کا99فیصد ہے۔ یعنی کہ سال 2013-14میں رجسٹریشن برانچوں کو دیا جانے والا بنیادی ٹارگٹ9,004,415,000روپے جاری کیا گیا تھا اور کم از کم ٹارگٹ کی شرع7,503,679,167روپے رکھی گئی تھی جس کو سینئر ممبر فور کی مانیٹرنگ میں مکمل کرنے کی کوشش کی گئی اور آخر کار پورے سال کی دن رات کی محنت رنگ لائی اور شعبہ رجسٹریشن برانچوں نے ریونیو کی مد میں 7,452,163,435روپے کے ہدف کو مکمل کر لیا جو کہ بنیادی ٹارگٹ کا83فیصد ی اورکم از کم ٹارگٹ کا99فیصدی ہے۔ مزید یہ معلوم ہوا کہ محکمہ کے سٹاف سال2014-15کے ٹارگٹ کے منتظر ہیں اور اس آنے والے ٹارگٹ کو بھی مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -