کاروبارکے فروغ کیلئے صو بائی بجٹ تاجر دوست بناےا جائے ،عرفان اقبال

کاروبارکے فروغ کیلئے صو بائی بجٹ تاجر دوست بناےا جائے ،عرفان اقبال

  

لاہور ( وقائع نگار )مسلم لیگ (ن) ٹر یڈرز ونگ لاہور کے چیئر مین عر فا ن اقبال شیخ نے صو بائی وزیر خزانہ سے اپیل کی ہے کہ آئندہ مالی سال برائے 2014-15کا صو بائی بجٹ تاجر دوست بناےا جائے تاکہ ملک مےں کاروبار کو فروغ ملے اور روزگار کے مواقع بڑھ سکےں علاوہ ازےں مقامی طور پر بننے والی اشےاءپر بھی سےلز ٹےکس مےں کمی کی جائے تاکہ پےداواری لاگت کم ہو سکے تا کہ پنجاب کی انڈسٹری اپنے پاو¿ں پر کھڑی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظا م کو آ سان بنا یا جائے کیو نکہ ٹیکس چوری کے رجحان مےں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔جبکہ باقاعدگی کے ساتھ ٹےکس ادا کرنے والوں کی پےداواری لاگت بڑھ جاتی ہے۔لہذا ٹیکس دہند گا ن پر ٹیکسو ں کا مزید بو جھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نیٹ کے دائر ہ کا ر کو وسیع بنا یا جائے انھو ں نے کہا تاجر ٹیکس ادا کر رہے ہیں جبکہ کئی تاجر ایف بی آر کے سخت نظا م کے باعث ٹیکس ادا کر نے سے کتراتے ہیں جن کے لیے آسان پا لیسیا ں بنا نی چائیے ۔ انھو ں نے کہا کہ مہنگا ئی کے جن کو بو تل میں بند کر نے کے لیے بھی صو بائی بجٹ میں خصو صی پا لیسیاں ترتیب دینی چائیے ۔ عرفا ن اقبا ل شیخ نے کہا کہ تاجر بر ادری وزیر اعلی پنجا ب میا ں شہباز شر یف اوررکن قومی اسمبلی و نو جوان قیا دت میاں حمز ہ شہباز شر یف کے شکر گزار ہیں جنھو ں نے تاجروں کو د رپیش مسائل کے حل پر تو جہ دیتے ہوئے احکامات صادر فرمائیں ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -