ایئرپورٹ اور اے ایس ایف کیمپ پرحملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اشرف جلالی

ایئرپورٹ اور اے ایس ایف کیمپ پرحملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اشرف جلالی

لاہور(جنرل ر پورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ اور اے ،ایس ،ایف کیمپ پر بد ترین حملے سے لگ رہا ہے کہ پورا ملک تباہ کن دہشت گردی کی لپیٹ میں آگیا ہے اس ظالمانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حکومت نوشتہ دیوار پڑھ لیں اگر حکومت نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ نہ کئے تو قومی آشیانے تباہ ہوتے رہیں گے۔ دہشت گردوں اور خود کش حملہ آوروں کے پیچھے بھارتی ہاتھ ملوث ہے۔ نفاذ شریعت کے مطالبہ کے پس پردہ ملکی سا لمیت کو پارہ پارہ کرنے کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی راہنما بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے نو جوانوں کے خون میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4