تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالواَپ آپریشن 08ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالواَپ آپریشن 08ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا


لاہور(جنرل ر پورٹر)ضلعی انتظامیہ لا ہور نے شہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالواَپ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران08ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ شا لیمار ٹاؤن انتظامیہ نے جی ٹی روڈ،سک نہر روڈ پر فا لو اَپ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن انتظامیہ نے کینال روڈ، دھرم پورہ اور بہار شاہ روڈ پر فا لو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔واہگہ ٹاؤن انتظامیہ نے جلو موڑ میں فا لو اَپ آپریشن کیااور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔داتا گنج بخش ٹاؤن انتظامیہ نے انڈر پاس سروسز ہسپتال میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔سمن آباد ٹاؤن انتظامیہ نے ایو بیہ مارکیٹ میں فالو اَپ آپریشن کیااور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔ راوی ٹاؤن انتظامیہ نے لا ری اڈہ تا پرانا پل براستہ سبزی منڈی روڈ پر فالو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈپر فالو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔علامہ اقبال ٹاؤن انتظامیہ نے سید پور اور سکیم موڑ میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1