حکومت سیکیورٹی کے حوالے سے بری طرح ناکام ہو چکی، فرہاد علی شاہ، کامران بشیر

حکومت سیکیورٹی کے حوالے سے بری طرح ناکام ہو چکی، فرہاد علی شاہ، کامران بشیر

لاہور(نامہ نگار)وکلاءنے کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملہ کی شدید مذمت کی اور اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیکیورٹی کے حوالے سے بری طرح ناکام ہو چکی ہے سابق سیکرٹری لاہور بار سید فرہاد علی شاہ، سینئر ایڈووکیٹ مشفق احمدخان، مدثر چودھری اور سابق سیکرٹری کامران بشیر مغل نے نمائندہ "پاکستان "سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کراچی میں دہشت گردی کی انتہا ہو چکی ہے اور سرچ آپریشن کے باوجود وہاں پرسڑکیں خون کا منظر پیش کررہی ہیں یہ حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ اسلام آباد کے بعد کراچی میں ہونے والی یہ دہشت گردی اس بات کو ثبوت ہے کہ حکومت کو عوام کی جان و مال کی کوئی فکر نہیں ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4