پی پی دورکے ملازمین برطرف کئے گئے تو مزاحمت کریں گے،عابد صدیقی

پی پی دورکے ملازمین برطرف کئے گئے تو مزاحمت کریں گے،عابد صدیقی


لاہور( سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دورمیں بھرتی کے لئے ملازمین برطرف کرنے کی کوشش کی تو مزاحمت کریں گے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بے روزگار عوام کوروزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں ،ذوالفقارعلی بھٹو نے اہم محکمے حکومت کی تحویل میں لیے ان کے ملازمین کوتحفظ فراہم کیا،پیپلزپارٹی کے ہر دور میں عوام کو روزگار مہیاکیا ،توانائی کے بحران کی وجہ سے ملک میں پہلے ہی بہت بے روزگاری ہے ،وفاقی حکومت نے رووزگاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرے ،بجٹ میں عوام کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا ،عوام بجٹ سے سخت مایوس ہیں ،وہ وفاقی حکومت کی عوام کش پالیسیوں سے تنگ ہیں ،پیپلزپارٹی سرکاری ملازمین کے ساتھ ہے ان پر کوئی مشکل وقت آیا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1